۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ آیین افتتاحیه سال تحصیلی موسسه امام صادق (ع) پردیسان

حوزہ / حضرت آیت اللہ سبحانی نے کہا: صرف اہل بیت(ع) کے کلامی مکتب سے ہی مغربی دنیا میں اٹھائے جانے والے شبہات اور مسائل کا بہترین جواب دیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ سبحانی نے امام صادق(ع) انسٹیٹیوٹ قم میں منعقدہ علم کلام کے تخصصی مرکز کے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران کہا: عقائد اور فکری مکتب کو نظرانداز کرنا ایک غلط اور نادرست عمل ہے۔

انہوں نے کہا: اہل بیت(ع) کا کلامی مکتب وہ واحد مکتب ہے جو فکری استقلال رکھتا ہے۔ ان بزرگ ہستیوں کے بعد علما کا مکتب آتا ہے، لہٰذا ہمیں اس مکتب کی قدر کرنی چاہیے۔

عقائد اور فکری مکتب کو نظر انداز کرنا ایک غلط اور نادرست عمل ہے

آیت اللہ سبحانی نے کہا: کلامی عقائد میں تقلید جائز نہیں ہے۔ پچھلے 100 سالوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ ایران میں کلامی اور فلسفیانہ عقائد رائج رہے ہیں اور ہمارے پاس بہت سے کلامی اور فلسفی علماء موجود ہیں جو فکری استقلال رکھتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس تقریب میں امام صادق(ع) انسٹیٹیوٹ کے کئی طلبہ کو حضرت آیت اللہ سبحانی کے ہاتھوں عمامہ بھی پہنایا گیا۔

عقائد اور فکری مکتب کو نظر انداز کرنا ایک غلط اور نادرست عمل ہے

عقائد اور فکری مکتب کو نظر انداز کرنا ایک غلط اور نادرست عمل ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .